پی ڈی ایم کل بھی ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:24

پی ڈی ایم کل بھی ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کل اتوار کو بھی ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کے مطابق اتوار کو فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان،بھکر،میانوالی، ساہیوال،میاں چنوں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے،نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجوال، مٹھی، ہالہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں اتوار کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے ،پی ڈی ایم کی قیادت نے معاشرے کے تمام طبقات سے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں