کم عمر بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف

ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے متعدد بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو برآمد، بچی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:29

کم عمر بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2021ء) : کم عمر بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔جی این این نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ایف آئی اے نے چائلڈ پورنو گرافی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ملزم نے کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم کے خلاف ایک بچی نے شکایت درج کروائی تھی۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے بچی کی شکایت پر احمد شاہ نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم بچی کو ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا رہا۔ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے متعدد بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو برآمد ہوئی ہیں۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب ساتویں جماعت کی طالبہ کو رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو کے زریعے بلیک میل کر کے کئی بار اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث طبیعت ناز ساز ہونے پر طالبہ نے بھائی کو واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس پر پولیس ایک ملزم کو گرفتار کر کے ساتھی کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق چوآسیدان شاہ کے علاقہ محلہ ڈھیری سے بھنڈر کا رکشہ ڈرائیور عادل مختار ساتویں جماعت کی طالبہ (ع )کو گھر سے گورنمنٹ گرلز سکول اور سکول سے گھر لانے پر معمور تھا کہ دو ماہ قبل رکشہ ڈرائیور طالبہ کو سکول سے گھر لانے کی بجائے رکشہ میں سوار کر کے جنگل میں لے گیا۔جہاں اس کا ساتھی فیصل اور عرف پہلے سے موجود تھا جنہوں نے طالبہ کو ڈرا دھمکایا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور نے طالبہ کو کئی بار اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں