خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپے تک کم ہوجائے گی، حکومت کا اہم اعلان

حکومت ٹیکسز میں کمی کر کے خوردنی تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، خوردنی تیل کی قیمت 45 سے پچاس روپے تک کم ہوجائے گی، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 24 اکتوبر 2021 20:30

خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپے تک کم ہوجائے گی، حکومت کا اہم اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24اکتوبر 2021) حکومت ٹیکسز میں کمی کر کے خوردنی تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، خوردنی تیل کی قیمت 45 سے پچاس روپے تک کم ہوجائے گی، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا اہم اعلان ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسز میں کمی کر کے خوردنی تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں سال گندم اور گنے کی فصل کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم انشاء اللہ خوراک کےحوالےسےسرپلس ملک بننے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فوڈسیکیورٹی پرکام کررہےہیں،انشااللہ آئندہ سال پاکستان فوڈسرپلس ہوجائےگا، آئندہ آنےوالےدنوں میں قیمتوں میں کمی آئےگی۔

(جاری ہے)

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث دنیا بھر میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اسی وجہ سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی مگر حکومت اس کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکسزمیں کمی کررہی ہے، جس کے بعد خوردنی تیل کی قیمت 45 سے پچاس روپے تک کم ہوجائے گی، محدودوسائل والےطبقےکو خصوصی مراعات کے لیے بھی کام کا آغاز کردیا ہے۔

وزیرمملکت نے اپوزیشن اتحاد کے مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان رات دن ملک کے لیے کام کررہے ہیں، ہم وہ اقدامات کررہے ہیں جو تیس سالوں میں نہیں ہوئے، پاکستان کی برآمدات اور ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا، جوکہتے ہیں حکومت سے معیشت نہیں سنبھل رہی وہ تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 20کلوآٹا1100 روپے جبکہ سندھ میں 1400 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں