کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی،محمد صادق سنجرانی

رت اوچھے ہتھکنڈوں سے زیادہ دیر اپنا غیر قانونی تسلط قائم نہیں رکھ سکتا،چیئر مین سینیٹ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے،یوم تاسیس کشمیر کے موقع پر پیغام

اتوار 24 اکتوبر 2021 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم تاسیس کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے زیادہ دیر اپنا غیر قانونی تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عالمی برادری کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے جائز مقصدحق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے پرامن عوام مسلسل مشکلات کا شکار ہیں اورنہ صرف ان کے حق خود ارادیت سے انکار کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق اس تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے بہت اہم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے حصول میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امنگوں اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل تک ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں