اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی پاکستانی ٹیم کو مبارک باد،’’پاکستان ہمیشہ سرپرائز دیتا ہے‘‘، منیر اکرم

پیر 25 اکتوبر 2021 16:00

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب    کی پاکستانی ٹیم کو مبارک باد،’’پاکستان ہمیشہ سرپرائز دیتا ہے‘‘، منیر اکرم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے  ٹویٹ میں ساتویں   آئی سی سی ٹی ۔20 کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت  کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستان   ٹیم کو مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  پاکستان ہمیشہ سرپرائز دیتا ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پاک بھارت میچ کا سکور کارڈ بھی شیئر کیا ہے۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمیشن  کے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری بیان میں بھی پاکستان ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں