لندن میں نواز شریف سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نواز شریف سے ہونے والے مبینہ رابطوں کی حقیقت بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اکتوبر 2021 12:20

لندن میں نواز شریف سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اکتوبر 2021ء) : نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ یہ بات نواز شریف نے صرف اپنا وزن بڑھانے کے لیے کی ہے البتہ شہباز شریف کی ملاقاتیں اور رابطے ضرور ہوئے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف سے کہا گیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ کا بھائی نہیں بولے گا لیکن فیصل آباد میں بھی اداروں کے خلاف نعرے بازی کروائی گئی۔ شہباز شریف کو بتا دیا گیا ہے کہ آپ کے بھائی کے لیے کسی قسم کی کوئی روایت نہیں ہے۔ وہ اشتہاری ہیں، پاکستان آئیں، آ کر عدالتوں میں جائیں ، پیش ہوں اور بری ہونے کی صورت میں سو مرتبہ سیاست کریں ، لیکن اس وقت اسٹیبلشمنٹ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دے سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ دو روز قبل نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کات عارف حمید بھٹی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی ملاقاتوں کا احوال بتا دیا۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پچھلے دنوں پنڈی میں طاقتور حلقوں سے دو تین ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں طاقتور حلقوں نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں ہونے والی نعرے بازی کا شکوہ کیا۔ طاقتور حلقوں نے شہباز شریف سے کہا کہ ایک طرف آپ آ کر گارنٹیاں دیت ہیں منت ترلا کرتے ہیں اور دوسری طرف آپ اداروں کے خلاف نعرے لگواتے ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان اسی طرح بضد رہے تو نومبر میں بڑے استعفے اور تبدیلیاں آنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حالات اس وقت ہیں، اگر آگے بھی وہی رہے تو آئندہ دس دن میں اور غالباً نومبر میں اور عدم اعتماد کی تحریکیں بھی آ سکتی ہیں۔ مزید تبدیلیاں اور استعفے بھی آ سکتے ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں