نااہل لیگ پراپیگنڈا لیگ بن گئی ،شہباز گل

خاندانی غلام درباریوں کو حاضری کیلئے روز جھوٹ کا پرچار کرنا پڑتا ہے، معاون خصوصی

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:49

نااہل لیگ پراپیگنڈا لیگ بن گئی ،شہباز گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ پراپیگنڈا لیگ بن چکی ہے ،جس میں بڑے جھوٹے اور ڈرامہ باز نااہل جمع ہیں، خاندانی غلام درباریوں کو حاضری کیلئے روز جھوٹ کا پرچار کرنا پڑتا ہے جس نے بھارتی ایجنٹوں سے مری میں خفیہ ملاقاتیں کرکے کشمیر کاز کو نااہلوں نے نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ خاندانی غلام درباریوں کو حاضری کیلئے روز جھوٹ کا پرچار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل لیگ نے اپنے دور میں بھارتی ایجنٹوں سے مری میں خفیہ ملاقاتیں کرکے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور وزارتِ خارجہ کو جیب میں رکھ کر بھارت کو کشمیر کے معاملے پر کھل کر کھیلنے کی اجازت دی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دہشت گردی کو دنیا پر واضع کرنے کیلئے موثر خارجہ پالیسی ترتیب دی ، پوری دنیا کے سامنے مودی کو ہٹلر قرار دینا عمران خان کا ہی خاصہ ہے۔ معاون خصوصی سیاسی ابلاغ نے کہا کہ بھارت کو للکارنے کے معاملہ میں وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>