ماضی میں کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ دیاگیا، پاکستان میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے، شہباز گل

دہشت گردی اور اس کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے، معاون خصوصی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 18:01

ماضی میں کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ دیاگیا، پاکستان میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے، شہباز گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ دیاگیا، پاکستان میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے،دہشت گردی اور اس کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے۔

پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو شروع کرنے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور نوجوانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ کھیلوں سے نہ صر ف نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ قوم میں محنت اور جوش و جذبے کا ماحول پیداہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سب کو مساوی مواقع ملتے ہیں۔ کھلاڑیوں کا تعلق چاہے کسی رنگ و نسل اور مذہب سے ہو ان کو کھیل کے میدان میں کارکردگی پر کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں گند ڈالا ہو ا تھا جس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں محدود تھیں۔ ہمیں ماضی کے گند کو صاف کرنے کیلئے 3 سال لگے،اب معیشت سمیت تمام شعبے ترقی کی راہ پر گامز ن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو میں ملک بھر سے یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں سے نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ یہ نوجوان صحتمندانہ سرگرمیوں سے ملک کے کھیل آباد کریں گے،دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا اور پاکستان کا پرچم لہرائیگا۔ انہوں نے لاہور انتخابات کے حوالے سے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں چار لاکھ 40 ہزار 400 ووٹرز کا حلقہ ہے جہاں 87 ہزار کے لاگ بھگ ووٹ ڈالے گئے ہیں جو مجموعی ووٹوں کا 18 فیصد بنتا ہے۔

82 فیصد عوام نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ مقابلہ صرف ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ہوتو عوام گھروں سے باہر نہیں نکلتی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ اپوزیشن نے اپنی بدبودار سیاست کا نتیجہ لاہور انتخابات میں دیکھ لیا۔ پیپلز پارٹی کے اسلم گل کو 32 ہزار 333 ووٹ ملے ہیں اگر وہ آزاد الیکشن لڑتے تو ان کو زیادہ ووٹ ملتے،اسلم گل زرداری اور ن لیگ کی کرپشن کا بوجھ اپنے کندھ پر اٹھاکر فتح حاصل نہیں کرسکتے،اس سے ثابت ہوا کہ لاہور کیعوام پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ایک جیسا سمجھتے ہیں۔

اس لئے ان کو تقریباً برابر ووٹ ملے۔ ن لیگ کاگڑھ ، ان کے لئے گڑھا ثابت ہوا۔ ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آئوٹ ہوتا ہے لیکن لاہور کے حلقہ میں حال ہی میں ہونیوالے دیگر ضمنی انتخابات کے مقابلہ میں انتہائی کم ٹرن آئوٹ رہا۔سندھ میں مراد سعید کاشاندار استقبال کیاگیا۔ پیپلز پارٹی کو صرف اندرون سندھ سے ووٹ ملتے ہیں۔ اب وہا ں بھی ان کے لئے صورتحال خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار سیاست دان ہیں۔ نہ وہ خود بے ایمانی کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔ ان کیدشمن بھی انہیں کرپٹ کہنے کی جرات نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن اور اقربا پروری عروج پر رہی جس کے باعث پاکستان سپورٹس بورڈ کا نظم و نسق تباہ ہوا۔ کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں مافیا ز ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران نوجوانوں میں صحتمندانہ مقابلے ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا پروٹیکشن بل وزارت انسانی حقوق نیصحافیوں کی تمام تنظیموں سے مل کربنایا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں