وزیر دفاع سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن منیجر کی متشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل کی پرزور مذمت

میڈیا نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق میرا بیان پورا نشر نہیں کیا،پرویز خٹک کا شکوہ

منگل 7 دسمبر 2021 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن منیجر کی متشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے وضاحتی بیان میں شکوہ کیا کہ میڈیا نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق میرا بیان پورا نشر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے معاہدے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہی ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس سوال پر صرف وضاحت دیتے ہوئے میں نے کہا تھا کہ اس واقعیسے کسی مذہبی جماعت یا حکومت کو منسوب نہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ میں نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ انتشار پھیلانے والوں نے ایک سازش کے تحت کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کو قتل کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک نے سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں گفتگو میں کہا تھا کہ ہر بات کا ذمہ دار حکومت کو نہ ٹھہرائیں، میڈیا والے دین کی بات نہیں کرتے اور نہ ہی لوگوں کی سوچ بدلتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ٹی وی پر اینکرز آئیں اور لوگوں کو سمجھائیں، بچوں کو سمجھائیں، حکومت کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ میڈیا والے نہ دین کی بات کرتے ہیں نہ تعلیم کی اور نہ ہی صحت کی، ان کا کام صرف پیسے کمانا ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں