پاکستان اور قازقستان کے درمیان تاریخی، مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی 30 سالوں سے مضبوط سفارتی تعلقات قائم ہیں ،فواد چوہدری

پاکستان اور قازقستان کو خطے بالخصوص دنیا کے امن و استحکام کے لئے مختلف فورمز پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اپنی وژن سینٹرل ایشیاء پالیسی کے تحت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ جامع روابط کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے،سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، باہمی روابط، سیکورٹی اور ثقافت کے شعبوں میں دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اطلاعات

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تاریخی، مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی 30 سالوں سے مضبوط سفارتی تعلقات قائم ہیں ،پاکستان اور قازقستان کو خطے بالخصوص دنیا کے امن و استحکام کے لئے مختلف فورمز پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اپنی وژن سینٹرل ایشیاء پالیسی کے تحت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ جامع روابط کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے،سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، باہمی روابط، سیکورٹی اور ثقافت کے شعبوں میں دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

قازقستان کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے قازقستان کی قیادت اور عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی،پاکستان اور قازقستان کے درمیان تاریخی، مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی 30 سالوں سے مضبوط سفارتی تعلقات قائم ہیں ،دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ قازقستان سمیت عالمی برادری انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر افغان عوام مدد کے لئے آگے آئے، پاکستان اور قازقستان کو خطے بالخصوص دنیا کے امن و استحکام کے لئے مختلف فورمز پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اپنی وژن سینٹرل ایشیاء پالیسی کے تحت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ جامع روابط کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ قازقستان وسطی ایشیاء کا ایک اہم ملک ہے، دونوں ملکوں کی معیشتوں کی بنیاد زراعت اور صنعتوں پر ہے لہذا دونوں ممالک کو ان شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، باہمی روابط، سیکورٹی اور ثقافت کے شعبوں میں دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان اور قازقستان اقوام متحدہ سمیت اسلامی تعاون تنظیم، شنگھائی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہیں، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مضبوط سفارتی، تاریخی، مذہبی اور سیاسی روابط کے حامل تعلقات کے باعث دونوں ممالک اہم تجارتی شراکت دار بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان اور قازقستان کو سلک روٹ اور اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے پوری دنیا میں اہم مقام حاصل ہے، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اسلام آباد کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے، دنیا کی 65 فیصد آبادی اسلام آباد سے تین گھنٹے کی مسافت پر ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ریلوے اور روڈ نیٹ ورک کو توسیع دینا چاہتا ہیں، دونوں ممالک کو اپنے نجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، تعمیرات اور ریلوے کے شعبہ میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں