کورٹ مارشل کیخلاف سابق آرمی افسران کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

منگل 18 جنوری 2022 17:01

کورٹ مارشل کیخلاف   سابق آرمی افسران کی جانب سے دائر  درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف   سابق آرمی افسران کی جانب سے دائر  درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ۔ عدالت عظمی نے ایڈیشنل اٹارنی  جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  نے سابق آرمی افسران کی جانب سے کورٹ مارشل کیخلاف دائر  درخواستوں پر سماعت کی ۔دوران سماعت   ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے  جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی ۔   عدالت عظمی نے  استدعا منظور کرتے ہوئے  جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں