پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشید

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیزفائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہواہے، وزیر داخلہ

جمعرات 20 جنوری 2022 23:42

پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ لاہور دھماکے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے۔ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیزفائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہواہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین کے مطابق دھماکے میں 27 زخمی ہسپتال منتقل کیے گئے اور ایک جاں بحق شخص کی لاش لائی گئی، بعد ازاں ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ڈاکٹر یاسمین کے مطابق دھماکے کے 26 زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت بہتر ہے جب کہ دھماکے میں زخمی چار افراد کی حالت تشویشناک ہے، ان افراد کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔ڈی سی لاہور کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی عمر 9 سال ہے اور اس کی شناخت ابصار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، دھماکے میں ابصار کے والدین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں