کسی چینل یا صحافی کا گلا گھوٹنے سے یہ تحریک کمزور نہیں ہوگی،ڈاکٹر شہباز گل

عمران خان اور پارٹی پاکستان کی خودمختاری کیلئے ڈٹی ہوئی ہے، رہنماء پی ٹی آئی

منگل 24 مئی 2022 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کسی چینل یا صحافی کا گلا گھوٹنے سے یہ تحریک کمزور نہیں ہوگی،عمران خان اور ان کی پارٹی پاکستان کی خودمختاری کیلئے ڈٹی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل رات پنجاب میں جو ہوا سب نے دیکھا، پنجاب کو ہمیشہ اسی طریقے سے دبانے کی کوشش کی جاتی رہی ، پنجاب اپنی رائے کا اظہار ہمیشہ کھل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پنجاب نے کبھی غلامی کو قبول نہیں کیا اور عوام نے ہمیشہ سامراج کیخلاف کھڑے ہوکرلڑائی کی، پنجاب کو غلاموں اور بیرونی آقائوں کو پہلی بار سامنا نہیں ہے، پنجاب کی پہلے بھی انگریز کیساتھ لڑائی تھی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج مقامی میر جعفر میر صادق سے غلامی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی، پنجاب کھڑا ہے اور ڈٹا رہے گااس ظلم و جبر کو برداشت نہیں کرے گا۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی پاکستان کی خودمختاری کیلئے ڈٹی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں