پی ٹی آئی سیکرٹری اوورسیزچیپٹر عبداللہ ریار کا امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو سےرابطہ

پی ٹی آئی کی مبینہ طور پر ڈونلڈ لو کو ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی پیشکش، ڈونلڈلو وہی ہیں جن پر عمران خان سازش کا الزام لگاتے رہے ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 جولائی 2022 16:24

پی ٹی آئی سیکرٹری اوورسیزچیپٹر عبداللہ ریار کا امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو سےرابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اوورسیزچیپٹر عبداللہ ریار کا امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کی مبینہ طور پر ڈونلڈ لو کو ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی پیشکش، ڈونلڈلو وہی ہیں جن پر عمران خان سازش کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ذرائع جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے جس پر دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا اسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا، پی ٹی آئی نے مبینہ طور پر ڈونلڈ لو سے کہا چلو ماضی بھلائیں اور آگے بڑھیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ Let's Move On کا پیغام مبینہ طور پر 2019ء سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اوورسیز چیپٹرز ڈاکٹر عبداللہ ریار کی جانب سے امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اوورسیز چیپٹر پی ٹی آئی عبداللہ ریار نے جنوبی اور وسطی ایشیاء کیلئے امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سے رابطہ کیا، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی پیش کش کی ہے۔

ڈونلڈلو وہی امریکی نائب وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان پہلے ڈھکے چھپے الفاظ میں یہ بات کرتے تھے پھر ببانگ دہل ڈونلڈلو کا نام لینا شروع کردیا۔ عمران خان نے ڈونلڈ لو پر الزام لگایا کہ ڈونلڈ لو نے ان کی حکومت گرانے کیلئے سازش کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈلو نے پاکستانی سفیر کو کہا کہ اگر میری حکومت کے خلاف عدم اعتماد نہ ہوا تو پاکستان کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں