پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی ہیں. شہبازشریف

پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی ہیں امید ہے نئے سفیر کی تعیناتی کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا. وزیراعظم کی ترک سفیر سے ملاقات میں گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2022 16:28

پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی ہیں. شہبازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2022 ) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے نئے سفیر مہمت پیکاسی نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ترکی کے سفیر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان میں کامیاب مدت کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر کی تعیناتی کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا.

(جاری ہے)


وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ترکی کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا جون 2022 میں ترکی کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ وہ رواں سال ستمبر میں پاکستان میں اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں.

وزیراعظم نے پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور دونوں ممالک میں یادگاری تقریبات کے ذریعے اس سنگ میل کوبھرپور طریقے سے منانے کی اہمیت پر زور دیا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں