وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی دیگولیٹ کرنے کی تجویز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ 24 گھنٹے یا پھر ہفتے بھر کے لیے کیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اگست 2022 12:07

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی دیگولیٹ کرنے کی تجویز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 15 اگست 2022) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی دیگولیٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار آئل اینڈ گیس سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری زیر ترتیب ہے۔وزیراعظم نے اپنے رفقاء کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری سیکرٹری وزارت پٹرولیم سے طلب کر لی ہے۔

امکانی طور پر مکمل ڈی ریگولیشن کے بعد یورپ کی طرح پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولوائز کرنے کے فیصلے پر وزیراعظم کابینہ سے منظوری لیں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ 24 گھنٹے یا پھر ہفتے بھر کے لیے کیا جائے گا۔15 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انٹرنیشنل کروڈ آئل کی مناسبت سے ردوبدل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے عہدیداروں کے ساتھ کم و بیش روزانہ ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ عوام پر پٹرل، ڈیزل، مٹی کا تیل وغیرہ کی قیمتوں کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو۔عالمی منڈی میں جو قیمت کم یا زہادہ ہو گی اس تناسب سے پاکستان میں صارفین کو پٹرول او ڈیزل ملے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں دے سکتے،نجی ٹی وی کے پروگراممیں مفتاح اسماعیل سے جب میزبان نے پوچھا کہ 'کیا کل پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے؟ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں کمی ہوئی ہیں اور روپیہ بھی تگڑا ہوا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ نہ ایک روپےکا ٹیکس لگے اور نہ لیوی لگےگی، وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینےکے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں