دہشت گردی کا مقدمہ،اسد عمر کا راہداری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورت سے رجوع

سیاسی مفاد کیلئے ایف آئی آر میں نام شامل کیا گیا،عدالت دو ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کرے،درخواست میں استدعا

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 29 مئی 2023 12:02

دہشت گردی کا مقدمہ،اسد عمر کا راہداری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورت سے رجوع
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 مئی 2023ء) دہشت گردی کا مقدمہ،اسد عمر نے راہداری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسد عمر تعلیم یافتہ اور باعزت شہری ہیں،ان کا نام بلاوجہ سیاسی مفاد کیلئے ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔

اسد عمر ایف آئی آر میں درج کسی بھی معاملے میں ملوث نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور میں درج مقدمے میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا ہے،عدالت دو ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کرے۔ یاد رہے کہ اسد عمر کیخلاف تھانہ گلبرگ لاہور میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر کی دو دن کیلئے حفاظتی ضمانت بھی منظور کی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام ہائیکورٹ کی جانب سے رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکمنامہ جاری کیا۔حکمنامہ میں کہا گیا ہکہ اسد عمر کی جانب سے ان کی وکیل نے بیان حلفی جمع کروایا۔ یقین دہانی کروائی گئی کہ اسد عمر دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ یقین دہانی کیمطابق اسد عمر 144 کی خلاف ورزی میں اپنی جماعت کے کسی جلوس میں شامل نہیں ہوں گے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ اسد عمر نے بیان حلفی کہ خلاف ورزی کی تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی،اسد عمر کی ٹویٹس تشدد پر اکسانے والی نہیں تھیں،اسد عمر کی نظربندی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے،اسد عمر کو رہا کیا جائے۔ یہ یہاں بھی واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جن 10 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کئے گئے تھے ان میں اسد عمر بھی شامل تھے،ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے 10 سیاسی افراد کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں