اپنے کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا،رانا تنویرحسین
وزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ہے،،کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کا اجلاس سے خطاب
منگل 16 اپریل 2024 13:23
(جاری ہے)
اجلاس میں خریف سیزن کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایاگیاکہ خریف سیزن 2024 کے لیے یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہمیں اپنے کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کسانوں کو بلا تعطل کھاد کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی بہتری کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا ،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ زراعت اور صنعت کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فرٹیلارز پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز ترجیحی بنیادوں پر کھاد کی پیداوار کو بڑھائیں ،ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صنعت اور زراعت کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیدرلینڈز کے سفارت خانے میں ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام، ..
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
قومی اسمبلی نے ٹیکس قانون ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اگر عمران خان نے جیل میں ہی رہنا ہیتو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا،حامد رضا
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ، مولانا فضل الرحمن
شزہ فاطمہ خواجہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
صدر زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دفاعی تعاون سے متعلق ..
خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کا سامنا ہے، ہمیں دوہرا معیارترک کر کے پاکستان کی ترجمانی کرنا ہوگی،امیر ..
ایس پی بینش فاطمہ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت ، بہترین تحقیقات اور اغوا برائے تاوان سمیت اندھے کیسز ..
افسران کے تقرر و تبادلے ،کسٹم سروس گریڈ 22 کے احمد مجتبیٰ میمن کی خدمات واپس ایف بی آر کے سپرد کر دی گئیں، ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال