ایس پی بینش فاطمہ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت ، بہترین تحقیقات اور اغوا برائے تاوان سمیت اندھے کیسز کا سراغ لگانے میں کامیاب

پیر 29 اپریل 2024 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پنجاب پولیس کی ایک نوجوان خاتون افسر بینش فاطمہ جو اپنی پوسٹنگ کے دوران بہترین تحقیقات کے لئے معروف ہیں، اپنے پیشے کی پہچان کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس بینش فاطمہ بچوں کے اندھے قتل کے کیسز، پولیس شہداء کے اندھے قتل کے کیسز اور گھناؤنے جرائم سے جڑے کیسوں کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی ہیں۔

انہوں نے راولپنڈی میں حال ہی میں دو غیرمعمولی کیسوں کا سراغ لگایا جن میں کلر سیداں کے ایک مجرم واحد یاسین عرف واحدی کا سراغ لگانا شامل تھا جو 2018 سے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مفرور تھا۔ مجرم راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں مسلح گینگ چلاتا رہا ہے۔ایس پی بینش نے مجرموں کے اڈے کو ختم کر دیا اور بعد میں اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا واحدی کو پولیس کے سامنے بے نقاب کیا۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں اغوا برائے تاوان کے گروہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا گیا۔ سلمان اور پیو الدین نامی اغوا کار، جو پورے پاکستان میں 10 سے زائد گھناؤنے مقدمات میں مطلوب تھے ان کی مجرمانہ سرگرمیاں پورے خیبر پختونخواہ میں جاری تھیں۔ ایس پی بینش نے بتایا کہ ان دونوں کو جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے غیر معمولی مہارت کے ساتھ ٹریس کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں