مولانا فضل الرحمن کا اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، بیٹوں اورپوتوں کی شہادت پرتعزیت

اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے، مولانا فضل الرحمن کا تعزیتی خط راشد سومرو نے حمال رہنما کو پیش کر دیا

بدھ 17 اپریل 2024 15:51

مولانا فضل الرحمن کا اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، بیٹوں اورپوتوں کی شہادت پرتعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے حماس رہنما کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی جبکہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر راشد سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں راشد سومرو نے اسماعیل ہنیہ کو مولانا فضل الرحمن کا تعزیتی خط پیش کیا۔

(جاری ہے)

خط میں مولانا فضل الرحمن نے لکھا ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فلسطینیوں کی شہادتوں پر عالمی برادری اور مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد میں ان کے قدم بہ قدم اور شانہ بشانہ ہیں۔اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہل غزہ علما اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر شکرگزار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں