وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2024 20:41

وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دیدیاجبکہ پنجاب میں بنائے گئے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت کردی،چیئرمین نادرا نے 25 2024 کے لیے نادرا کا روڈ میپ پیش کیا،روڈمیپ میں جدید و مرحلہ وار سیکیورٹی آرکیٹیکچر، سائبر سیکیورٹی آڈٹ اور ملازمین کی سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی شامل ہے،نادرا سٹرٹیجک پلان، جس میں شہریوں کی سو فیصد رجسٹریشن کے سلسلے میں اقدامات کی تفصیل بھی دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا ٹیکنالوجی و انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور رجسٹریشن مراکز کے آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی بہتر بنائے جائیگا،جس سے مقامی شہریوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ان سہولتوں تک موثر انداز میں رسائی حاصل ہو گی،نادرا رجسٹریشن سنٹرز پر سیلف سروس کیوسک قائم کرنے اور موبائل رجسٹریشن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،منتخب مراکز پر شفٹوں کے اوقات کو بڑھانے اور ہفتہ وار تعطیل کے دنوں میں بھی سروس فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا نادرا کے بورڈ ممبران اور نادرا کے تمام اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل نادرا آفس کے قیام سے سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی اور عوام کو سہولت ملے گی،عوام کی سہولت کیلئے ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے،نادرا پاکستان کی پہچان ہے،عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کیلیے نادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں،پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی،پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے،شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے، عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موجودہ چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بہترین کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہااور کہا کہ چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیرافسر نے انتہائی محنت سے فرائض انجام دے کر نادرا کو پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا ہے،وفاقی وزیر نے سول رجسٹریشن میں بہترین خدمات انجام دینے پر ادارے کی خدمات کی تعریف کی ۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا تفصیلی دورہ کیا ،نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹر آمد پر چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹر کی پوری عمارت کا وزٹ کیا۔ پرنٹنگ سمیت تمام شعبے دیکھے، نادرا ہیڈ کوارٹر میں تمام شعبوں کے بارے بریفنگ دی گئی،و زیرداخلہ نے نادرا ہیڈکوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں