پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے، فیصل واڈا
بدھ 15 مئی 2024 17:44
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل 19 اے کے تحت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آرڈر دیا کہ ہر پاکستانی بات کسی سے بھی پوچھ سکتا ہے تو پاکستانی تو دور کی بات ایک سینیٹر کو جواب نہیں مل رہا تو اب ابہام بڑھ رہا ہے، شک و شبہات سامنے آرہے ہیں کہ اس کے پیچھے منطق کیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ ایک سال پہلے چیزیں ہوئیں، ایک سال بعد یاد آئیں تو ایک سال پہلے کیوں نہیں بتایا اب پھر مداخلت ہوئی پرسوں تو الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا، اب آپ کو ثبوت دینے پڑیں گے کہ کس نے مداخلت کی، کیوں کی اور اس کے شواہد دیں تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ورنہ تو میں بھی فون اٹھا کے کہوں کہ جج نے کہہ دیا ہے کہ قتل کردو تو اس کا ٹرائل تھوڑی ہوجائے گا۔فیصل واڈا نے کہا کہ ہمیں جواب نہیں مل رہا، ہمیں بتایا جائے کہ کیا ریکارڈ کے اندر یہ سب لکھا گیا ہے اور اگر ریکارڈ کا حصہ نہیں تو اس کے نتائج ہوں گے، اطہر من اللہ صاحب تو تاریخی فیصلے کرتے ہیں، میرا گمان ہے کہ وہ اصول پسند آدمی ہیں، وہ کسی دبا ئومیں نہیں آتے، کسی سے رات کے اندھیرے میں نہیں ملتے تو وہ ایسی غلطی نہیں کرسکتے کہ انہوں نے تحریری طور پر چیز نا لی ہو، وہ ریکارڈ ہمیں ملنا چاہیے، ہم اسے کیوں نا منگیں سابق وزیر کے مطابق سوشل میڈیا کے اوپر آپ نے نوٹس لیالیکن ہماری ماں کو جب سوشل میڈیا کے ٹرولز غلاظت بک رہے تھے تو اس پر بھی نوٹس لیا جانا چاہیے تھا لیکن جسٹس منصور علی شاہ نے بہت اچھی بات کی، خود احتسابی کی بات کی تو اس پر ہمیں خوش ہونا چاہیے لیکن ایک تنا ئوہے جس کے تحت بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیا جا رہا ہے تو شواہد دیں اور اگر جو آپ نے بتایا وہ زبانی ہے تحریری نہیں ہے تو پھر تو مسئلہ ہے، اس معاملے کو واضح کریں تاکہ یہ منطقی انجام تک پہنچے۔انہوںنے کہاکہ سستی روٹی، غریب کے لیے کوئی اسٹے آرڈر ہوا نسلہ ٹاور کے متاثرین کے لیے کچھ ہوا 40 سال پہلے بھٹو صاحب کو علامتی سزا دی گئی آپ ہمیں بتا رہے ہیں، یہ ہمیں پہلے سے ہی پتا تھا، نواز شریف کو پیسے نا لینے پر نا اہل کردیا گیا پر کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران خان کی حکومت کو چلنے نہیں دیا گیا، کب تک ہم یوں چلیں گے، اگر قانون ساز کوئی دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو جج دوہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہیں فیصل واڈا نے کہا کہ جوپاکستان کا جھنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ایس آئی ایف سی کے فورم سے تو اس جھنڈے میں ہم نے ان کو ڈنڈا بھی دیا ہے اور اس ڈنڈے کا کام یہ ہے کہ بیرون اندرونی سازش اور انتشار سے بچایا جائے کیونکہ یہ ادارہ واحد رہ گیا ہے جہاں 90 فیصد ڈسپلن ہے، سچائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے لیے پاکستان اہم ہے، آئین و قانون میں کہاں لکھا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی والے سرحد کی حفاظت کریں گی یہ کہاں لکھا ہے کہ جنہوں نے قربانیاں دی ان پر الزامات لگائے جائیں اگر ان پر الزامات سچے ہیں تو شواہد رکھیں، ان کے کل پرسوں کے خط کے مطابق بھی ہمیں کاغذی کارروائی چاہیے، بہت مذاق ہوگیا پاکستان کے ساتھ، مجھے امید ہے کہ جواب جلد آنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر آپ قدغن لگائیں لیکن اپنے لیے نہیں سب کے لیے، میری والدہ بستر مرگ پر تھیں تب انصاف فراہم کرنے والوں نے میری پگڑیاں اچھالی، اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے، پیار کریں گے تو ڈبل پیار دیں گے لیکن بدمعاشی کریں گے تو ڈبل بدمعاشی کریں گے، اداروں کو نشانہ بنانا بند کریں، فوج نہیں ہو گی تو پاکستان نہیں بچے گا، اگر ان کی مداخلت ہے تو ثبوت پیش کریں، ضمانت آپ دیتے ہیں سوال ہم سے، جیل آپ بھیجتے ہیں سوال ہم سے، کوئی جیپ میں بٹھا کے لے جائے تو جیپ کے آگے بیٹھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے راز ہیں، ہوم ورک ہے لیکن مجھے گمان ہے کہ اطہر من اللہ شہ سرخیوں پر فیصلہ نہیں کرتے، وہ اتنی بڑی غلطی نہیں کرسکتے، اگر لکھا ہوا ہے تو سوال ختم، بات ختم ہوجاتی ہے لیکن نہیں ہے اگر ریکارڈ تحریری تو پھر سوال اٹھیں گے، سپریم جوڈیشل کونسل کو اس میں مداخلت کرنی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی تعریف
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کے دورے پر روانہ ہونے والے 126 پاکستانی تاجروں کے وفد کو اسلام ..
او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7سے پیداوار شروع کرنے او ر صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآبادمیں ..
بجلی چور مستحکم معیشت اور خوشحال پاکستان کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، ڈاکٹر محمد امجد خان
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
چیف جسٹس آف پاکستان کی دیانت کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض مسترد، ..
آئیسکو ریجن میں ضروری سسٹم مینٹیننس عارضی بجلی بندش کا شیڈول
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
8 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد کا سوئی گیس کا بل بحال کرنے کیلئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی اپیل خارج
سپیکر قومی اسمبلی کا کوئٹہ میں کان کنوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اینرچ نورکیاپلیئر آف دی میچ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر دلائل ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
-
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
-
ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر اور خارجہ پالیسی امریکہ کے کہنے پر بن رہی ہے
-
سائفر کیس دو جمع دو والا کیس ہے ، فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے
-
سندھ کا نصف سے زائد ماحولیاتی بجٹ 16سال سے ضائع ہو رہا ہے، نجی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ
-
کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف
-
عیدالاضحی کی آمد کیساتھ ہی سبز مصالحہ جات مہنگے،لہسن کی قیمت 400سے 500روپے کلو ہوگئی
-
سوات ،سعودی پلٹ شخص نے گھر پہنچتے ہی بیوی کو چھری کے وارکرکے قتل کردیا
-
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ہیں جو 40 سال سے راج کر رہی ہیں
-
سائفر جیسےحساس ڈاکومنٹس کی عوامی جلسے میں تشہیر کرتے اور ملکی سلامتی سے کھیلنے والے گنہگاروں کو معمولی غفلت گردانتے ہوئےبری کرنا ججز کی جانبداری اور بد نیتی کو واضح کرتا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
سائفر کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل میں جانا حکومت کا نہیں پراسیکیوشن کا کام ہے
-
آٹا، چینی، گھی، دالوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے نرخ مزید کم ہوں گے