پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاع و تحفظ مضبوط بنانا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 17 ستمبر 2025
23:16

(جاری ہے)
شاہی دیوان میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، مسئلہ فلسطین اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف دونوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی ایک بار پھر مذمت کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین سے متعلق دوٹوک مئوقف اختیار کیا۔ پاکستان مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور بڑا اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاع و تحفظ مضبوط بنانا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ دونوں ممالک میں کسی ملک کیخلاف جارحیت دونوں ملکوں کیخلاف جارحیت تصور ہوگی۔معاہدہ خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کیلئے مشترکہ عزم ہے، معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے کیلئے مشترکہ عزم کی عکاسی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان کا سعودی عرب پہنچنے پر ایف 15 جنگی طیاروں نے فضاء میں جبکہ ائیرپورٹ پر 21 توپوں اور فوجی دستوں نے سلامی دی اور تاریخی استقبال کیا گیا۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر بیرون ممالک گئے ہیں، وزیراعظم سعودی فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

ٓسعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال: پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نئی جہت

ی*پاکستان اور آئی اے ای اے کے مابین جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کا تاریخی معاہدہ

حکومت باعزت روزگار اور جدید فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے ذریعہ نوجوانوں کو چیلنج سے معاشی مواقع ..

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کرنے کا اعلان موثر ثابت نہ ہو سکا، ..

رکن قومی اسمبلی احمد عتیق انور کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس

آغا خان یونیورسٹی کا "ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ" سینٹر عالمی سائنس سمٹ 2025 میں شرکت کرے گا

سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کا سینئر صحافی اسلام ضمیر کی ..

سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایراسمس+اسکویئرز پروگرام کے وفد کا نسٹ کا دورہ

رکن قومی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن کا اجلاس
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کرکٹ میچز اورایشیاء کپ کے تناظر میں لاہور پولیس کا قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا Xuzhou میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکل فیکٹری کا دورہ
-
سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ
-
لاہورمیں ٹیٹنس ، انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
شافع حسین کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ ، امتحانات اور مارکنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل کا افتتاح
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان