اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںاسلام آباد : ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم دوبارہ ..

اسلام آباد : ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم دوبارہ پاکستان آئے گی۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء): ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی مزید تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم دوبارہ پاکستان آئے گی. حکومتی ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ پاکستان آئے گی جنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان تک رسائی دی جائےگی۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم کے پاس موجود شواہد کی روشنی میں ملزمان معظم، خالد شمیم اور محسن سے مزید تفتیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پہلے دورے کے دوران ملزمان کے بیانات قلمبند کئے تھے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں