اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںنیئر بخاری کی پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن ..

نیئر بخاری کی پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کو منظم اور متحد کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

(خبر جاری ہے)

گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر دیوان شمیم اور راولپنڈی ڈویژن کے صدر غلام مرتضی ستی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے ان کا انتخاب کرکے ان پر ذمے داری عائد کی ہے کہ وہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے منتخب عہدیداران پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو بھی مشاورت میں شامل کریںاور ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنانے کے لئے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو انتھک جدوجہد کرنا ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں