بھارت نے اسی لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، مجیدملک

جمعہ 22 جنوری 2021 17:32

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) جموںوکشمیر پیپلز موئومنٹ کے نائب چیئرمین عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو عملاً ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر کے اسی لاکھ کشمیریوںکو یرغمال بنا رکھا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالمجید ملک نے اسلام آباد میں اپنی تنظیم کے ایک اجلاس کے موقع پر کہا کہ نریندر مودی حکومت نے کنٹرول لائن پر بھی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور بھارتی فوج روز بلا اشتعال گولہ باری کے ذریعے آزاد جموںوکشمیر میں شہریوںکو نشانہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر جبر ی طور پر قبضہ جما رکھا ہے اوروہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ عبدالمجید ملک نے کہا کہ کشمیری اس بار بھی بھارتی جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طو ر پر منا کر بھارت پر ایک بار پھر واضح کر دیں گے کہ وہ اسکے غیر قانونی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجوہد جاری رکھیں گے۔ اجلاس میںکوٹلی سے تعلق رکھنے والا پیپلزموومنٹ کے کارکنوں کاایک وفد بھی شریک تھا جس کی قیادت امتیاز کشمیری کر رہے تھے۔اجلاس کے آخر میں شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں