یاسین ملک کو سزا،صدرآزاد کشمیر کی مذمت، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا
یاسین ملک کو مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر کی آزادی کے لئے کوششوں پر سزا وار ٹھہرایا گیا،عمر قید کی سزا بھارت کی روایتی سوچ کی غمازہے،بیرسٹر سلطان محمود
جمعہ 27 مئی 2022 23:29
(جاری ہے)
بھارتی سرکار نے یاسین ملک کوعمر قید کی سزا دے کر کشمیری نوجوانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اُن کی آزادی کی جدوجہد کے لئے کوئی سیاسی اور عدم تشدد کی فضا موجود نہیں ہے۔
یاسین ملک کو یہ عمر قید کی سزا بھارت کی روایتی سوچ کی غمازی کرتی ہے جس کے تحت وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانا چاہتا ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مکتوب میں مزید لکھا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے غیر ریاستی ہندوئوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں وہاں پر مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کی ہیں جس سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی مرضی کا وزیر اعلیٰ لانا چاہتا ہے۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ اقوام متحدہ حریت رہنماء یاسین ملک کی رہائی کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے اور انڈیا کو یہ باور کرایا جائے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے لہذا وہاں پر فوری طور پر انسانی حقوق کی پامالیاں بندکی جائیں اوراسی طرح اقوام متحدہ بھارت پرزور دے کہ پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کے لئے مذاکرات کرے اور کشمیری عوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دیا جائے تاکہ کشمیری عوام اپنی مرضی ومنشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق، یورپی یونین کے صدر، یورپی پارلیمنٹ کے صدر، یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر یورپی پارلیمان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی یاسین ملک کی رہائی کے سلسلے میں خطوط لکھے گے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق پامالی کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
طاہر محمود اشرفی کا اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بعد اس سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ..
سی ڈی اے سربراہ کی ڈپلومیٹک انکلیو میں سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر کی ہدایت
آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہےگا، ..
راولپنڈی میں آئیسکو کے 14 ہزار سے زائد اے ایم آئی میٹرز نصب
کیسکو انجینئر اورآفیسران صوبے میں بجلی کے بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ..
پاکستان اور ازبکستان کموڈٹی ایکسچینج کے رہنماؤں کا کیپٹل مارکیٹ کے نئے چیلنجز کے حوالے سے مستقبل کا ..
ماں کارشتہ محبت،قربانی اور مشکل وقت میں راحت و سکون کا ذریعہ ہے،شافعہ فلک
پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو سیاست کی نظر کردیاگیا ہے،ان معاملات کو درست کرنے کیلئے حکومت کوخصوصی توجہ ..
پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت،سیاست کے نام پر ریاستی مفادات سے کھیلنے والوں کی ملکی سیاست ..
اسلام چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد پولیس کی صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، منشیات کی روک ..
ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 13 ہزار 100کیوسک پانی جاری ، ارسا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ