اہل پاکستان کے دل و دماغ میں کشمیر خون کی طرح شامل ہے،غلام مصطفی شاہ

بدھ 24 اپریل 2024 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ اہل پاکستان کے دل و دماغ میں کشمیر خون کی طرح شامل ہے پاکستان اور کشمیر کا تعلق روح اور جسم کی مانند ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر کی قیادت میں ملنے والے ایک نمائندہ وفد سے اپنے چیمبر میں دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سینٹ اور اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مسلئہ کشمیر کو اپنی ترجیحات میں رکھ کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی شاندار پالیسیوں کا تسلسل آگے بڑھایا ہے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جب بھی بھارتی عام انتخابات قریب آتے ہیں تو انکی سیاسی عسکری قیادت اور بنیاد پرست متعصبانہ مائنڈ سیٹ کے میڈیا پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی کردار کشی پر پانی کی طرح وسائل خرچ کرنے شروع کر دیتا ہے باوجود سارے فریب اور چالبازی میں بھارت کو ناکامی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نیایک ہزار سال تک کشمیر کیلئے جنگ لڑنے کا اعلان کیا اور معاہدہ تاشقند کے موقع پر تقسیم کشمیر کی عالمی سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے وزارت خارجہ سے مستعفیٰ ہو کر پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی انھوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی دھیگا مشتی غل غپاڑہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کو قومی یکجہتی کیلئے زہر قاتل قرار دیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روش چہرہ اور مستقبل کے وزیر اعظم پاکستان بھاری اکثریت سے منتخب ہوں گے اسی طرح محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کا پارلیمانی نظام کا حصہ بننا پوری قوم کیلئے خوشخبری ہے شوکت جاوید میر نے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی قومی عالمی خدماتِ کو خراج عقیدت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دوٹوک پالیسی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کی محافظ عالمگیر سیاسی جمہوری قوت ہے انھوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان نے مسلئہ کشمیر کیلئے تین جنگیں لڑی ہیں بہادر افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں نے ناقابل تسخیر دفاع ایٹمی اثاثوں کے تحفظ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول پر کبھی مصلحت پسندی نہیں کی شوکت جاوید میر نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دی جس پر انھوں نے دورہ مظفرآباد کا وعدہ کیا قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر چیمبر پہنچنے پر آفیسران و اہلکاران نے کشمیری وفد کا پرجوش خیر مقدم کیا وفد نے عزت افزائی پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور انکے سٹاف کے بہترین طرزِ عمل کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں