ْعمران خان کی صوبائی امید وار اکرام اللہ پر خود کش حملے کی شدید مذمت،جلد صحت یابی کی دعا

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) ڈی آئی خان سے تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 99 سے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پرور پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے ڈرنے والے نہیں ۔

دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے دھماکے مین زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی اکرام اللہ گنڈا پور پر حملے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ڈی آئی خان میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ پر دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور نگران حکومت سے امیدواروں کی سکیورٹی بڑھانے کی بھی استدعا کی ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں