آئی ایم ایف پروگرام پر غور کر رہے ہیں ، اسد عمر

حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کریں گے، 200کمپنیاں حکومتی تحویل سے نکالی جائیں گی، انٹرویو

جمعرات 2 اگست 2018 22:07

آئی ایم ایف پروگرام پر غور کر رہے ہیں ، اسد عمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر غور کر رہے ہیں ،حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کریں گے، 200کمپنیاں حکومتی تحویل سے نکالی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی جدیدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر غور کر رہے ہیں اور حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کریں گے،200کمپنیاں حکومت کے تحویل سے نکالی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ کارپوریشنز کو نجی شعبے کے زیر انتظام ویلتھ فنڈ کے حوالے کیا جائے گا، اسد عمر نے کہا کہ حکومت میں آکر 100دن کے اندر ہی کمپنیز کو ویلتھ فنڈ کے حوالے کیا جائے گا اور اس فنڈ کا مقصد کارپوریشنز کے نقصانات اور قرضوں کو کم کرنا ہوگا اور ویلتھ فنڈ کے قیام سے آئی ایم ایف کو بھی قائل کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے مجموعی نقصانات کا حجم406ارب روپے ہے، اسد عمر نے کہا کہ سکوک بانڈ کے اجرا سمیت سعودی عرب سے خام تیل ادائیگیاں موخر کرنے پر غور کریں گے ا ور اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی قرضے لینے پر غور کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نئی حکومت اقتدار میں آتے ہی یہ حکمت عملی بنائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں