قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل میں مراعات یافتہ طبقہ پر شکنجہ سخت کیا گیا ہے، ملک نواب شیر وسیر

پارلیمنٹرینز کی مراعات پر ٹیکسوں کے نفاذ سے عوام اور حکومت کے درمیان فرق ختم ہو جائیگا، ملکی ترقی کیلئے ٹیکسوں کی ادائیگیاں یقینی بنانا ہونگی، میڈیا سے گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن ملک نواب شیر وسیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل میں مراعات یافتہ طبقہ پر شکنجہ سخت کیا گیا ہے، پارلیمنٹرینز کی مراعات پر ٹیکسوں کے نفاذ سے عوام اور حکومت کے درمیان فرق ختم ہو جائیگا، ملک کی ترقی کیلئے ٹیکسوں کی ادائیگیاں یقینی بنانا ہوں گی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے، اسی میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ سو دن کے ایجنڈے کو بااحسن طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، فنانس بل میں حکومت نے غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقہ کیلئے کوئی ٹیکس نہیں لگائے، بڑے بڑے ٹیکس خوروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں