ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس کی خدمات کے 75 سال مکمل ہو گئے،

ادارے کی تحقیق نے کارپوریٹ آمدن پر ٹیکسوں کی کمی کے اثرات ، پانی کے ذخائر کیلئے اکاؤنٹنگ سے متعلق موضوعات پر مباحثہ کو توسیع دی

منگل 25 ستمبر 2018 17:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سال 1943ء میں ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ادارے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس کی خدمات کے 75 سال مکمل ہو گئے۔ اے سی سی اے کی تحقیق نے کارپوریٹ آمدن پر ٹیکسوں کی کمی کے اثرات اور پانی کے ذخائر کیلئے اکاؤنٹنگ سے متعلق موضوعات پر مباحثہ کو توسیع دی، جس سے کاروبار اور معاشرے کی بدلتی ہوئے تقاضوں میں روبوٹک اور اے آئی میں تحقیق اور اکاؤنٹنگ میں انسانی عمل دخل کی اہمیت کی عکاسی واضح ہوئی ہے۔

پیر کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اے سی سی اے گزشتہ 110 سالوں سے اکاؤنٹینسی کے پیشے کا موجد ہے جس میں تحقیقی ٹیموں کے نتائج نے پیشے میں عالمی لیڈر بننے کے ان کے مشن کو بڑھانے میں مدد کی۔

(جاری ہے)

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اہم شعبوں میں اے سی سی اے نے متعدد تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ حال ہی میں اے سی سی اے نے دو رپورٹس کا اجراء کیا جس میں ایک چین کے نکتہ نظر کے بارے میں اور دوسری مکمل طور پر سی پیک کے تحت پاکستان کیلئے مواقع کے بارے میں ہے۔

اے سی سی اے اور پی سی آئی کی مشترکہ رپورٹ کا مقصد کاروبار کو فروغ دینا اور رسک مینجمنٹ اور ترقی کیلئے بہتر تذویراتی منصوبہ بندی کیلئے مستقبل کے منظر نامے کا جائزہ لینا ہے۔ اے سی سی اے کی اہلیت تکنیکی مہارت اور اخلاقیات کے ساتھ پیشہ ورانہ حیثیت پر زور دینے کیلئے سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ اے سی سی اے پاکستان میں پہلی پروفیشنل اکاؤنٹینسی باڈی ہے جس نے ایک دہائی قبل لازمی اخلاقیات کا ماڈیول متعارف کرایا اور اے سی سی کے اراکین کو پیشہ ور افراد کے طور پر مضبوط بنایا جو عوامی قدر فراہم کرتے ہیں۔

اخلاقیات اور ڈیجیٹل دور میں اعتماد کے بارے میں اگست 2017ء میں شائع ہونے والی رپورٹ ڈیجیٹل دور میں اخلاقی رویئے کی اہمیت اور پیشہ ورانہ اکاؤنٹنٹ پر تکنیکی پیشرفت کے بارے میں چیلنجز پر اے سی سی اے کا ایک زبردست جائزہ ہے۔ گزشتہ 75 سالوں میں اے سی سی اے میں تکنیکی و تحقیقی ٹیموں کے نتائج نے پیشے میں عالمی لیڈر بننے کے مشن کو بڑھانے میں مدد فراہم کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں