شہباز شریف کے کیس میں کون سا قانون لاگو ہوا ، سردار ایاز صادق

تفصیل کسی اور کیس میں مانگی اور گرفتار کسی اور کیس میں کیا گیا، سابق سپیکر قومی اسمبلی

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کیس میں کون سا قانون لاگو ہوا تفصیل کسی اور کیس میں مانگی اور گرفتار کسی اور کیس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نواز اکانٹبلیٹی بیورو نہیں بلکہ نیشنل اکانٹیبلٹی بیورو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور اب مسلم لیگ (ن) احتساب کے قانون کو بھگت رہے ہیں۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو احتساب کے حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے سوچنا ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں