حکومت ملک میں ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ْخسرو بختیار

وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں حکومت ملک میں ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ْوفاقی وزیر گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے 5 ارب 50 کروڑ 4 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں حکومت ملک میں ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مقامی و دیگر ذرائع سے بجلی کا حصول ممکن بنانے کیلئے پالیسی سازی پر کام کر رہی ہے تاکہ ملک کے دور دراز علاقوں میں عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کی جا سکی۔ اجلاس میں وزارت توانائی نے صوبہ پنجاب میں پاور سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 220 کلو واٹ فقیریان سے لڈے والا تک گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے 5 ارب 50 کروڑ 4 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جسے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں