وزیراعظم عمران خان غریب لوگوں کے لئے 50 لاکھ مکانات کی تعمیر میں دلچسپی لے رہے ہیں

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 24 اکتوبر 2018 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریب لوگوں کے لئے 50 لاکھ مکانات کی تعمیر میں دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ اس اہمیت کے حامل منصوبے کے تمام مراحل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر 50 لاکھ مکانات کی تعمیر پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے کیونکہ یہ حکومت کے پہلے 100 دن کی کارکردگی کا اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر نجی سرمایہ کاری کی بنیاد پر ہو گا اور حکومت صرف اس پر اپنی پالیسی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کے ذریعے قومی معیشت کے ساتھ ساتھ ملک کے اداروں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے اور چیئرمین نیب کا تقرر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی قیادت نے اتفاق رائے سے کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں