معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سے قطری وفد کی ملاقات

ایک لاکھ پاکستانیوں کی ملازمتوں کے حصول کے لئے بات چیت، پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کیلئے سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں دسمبر تک کراچی اور اسلام آباد میں قطر کے ویزا مراکز مکمل فعال ہوجائیں گے، وفد کی گفتگو

منگل 13 نومبر 2018 20:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سے قطری وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے قطری وفد کی قیادت مینجمنٹ آف ریکروٹمنٹ سپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر میجر عبداللہ خلیفہ المحنادی نے کی ۔ وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو بتایاکہ پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کیلئے سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں دسمبر تک کراچی اور اسلام آباد میں قطر کے ویزا مراکز مکمل طور پر فعال ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

ویزا مراکز ویزا کے عمل کو تیز کریں گے،آجر کی طرف سے ویزا فیس کی ادائیگی کی جائے گی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ قطر میں ملازمت کرنیوالے پاکستانیوں کو قطر کے اجرت کے تحفظ کے نظام کے تحت تحفظ بھی ملے گا۔ ایک مشترکہ ٹیم قطر میں ملازمتوں کے لئے مزدور اور مہارت کی اقسام کو متعین کرنے کیلئے میکانزم پر کام کرے گی ۔قطری وفد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کو یقین دہانی کرائی کہ قطر کے ریکروٹمنٹ اداروں کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانیوں کی ملازمتوں کے حصول کے لئے بات چیت کر رہے ہیںجبکہ مشترکہ ٹیم قطر میں سعودی عرب سے آنے والے پاکستانیوں کی ایڈجسٹمنٹ پر بھی کام کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں