پاکستان اور بھارت کے درمیان عوام کے مابین رابطوں اور مذاکرات کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھوبنشور میں بھارتی ریاست اوڈیشاکے وزیر اعلی ناوین پاٹنیک سے بات چیت

بدھ 12 دسمبر 2018 23:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عوام کے مابین رابطوں اور مذاکرات کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کوبھوبنشور میں بھارتی ریاست اوڈیشا(سابقہ اوڑیسہ)کے وزیر اعلی ناوین پاٹنیک سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنر بھارتی شہر بھونیشور گئے تھے جہاں پاکستانی قومی ہاکی ٹیم عالمی کپ 2018میں شرکت کر رہی ہے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے سکھ برادری کے دیرینہ خواہشات کے مطابق کرتار پور راہداری کھولنے کے تاریخی اقدام کو اجاگر کیا۔ملاقات کے دوران عوام کے مابین روابط بڑھانے اور اوڈیشہ کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

سہیل محمود نے عالمی کپ کی میزبانی پر وزیر اعلی اور وہاں کے عوام کو مبارکباد دی۔

مقامی میڈیا سے گفتگوکے دوران ہائی کمشنر نے پاک بھارت ہاکی سیریز سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مسقبل میں اس قسم کے سیریز کے امکانات موجود ہیں۔ہاکی سیریز کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے نوجوانوں میں اس کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔بعد ازاں ہائی کمشنر نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور عالمی کپ میں شرکت پر ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

ہاکی ٹیم کے ارکان کے علاوہ رضوان سینئر(کیپٹن) اور سابق نامور کھلاڑی حسن سردار(منیجر)،اصلاح الدین صدیقی(چیف سیلکیٹر)،توقیر ڈار،دانش کلیم اور ریحان بٹ بھی موجود تھے۔اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان پول میچ بھی دیکھا۔ میچ شروع ہونے سے قبل ہائی کمشنر نے دونوں ٹیموں کپتانوں سے مصافحہ بھی کیا۔ہائی کمشنر نے قومی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں