اپوزیشن کو قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے،

کراچی میں صبح کے وقت گھروں میں گیس نہیں ہوتی، ایم کیو ایم کے رہنما اقبال محمد علی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اقبال محمد علی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہی کراچی میں صبح کے وقت گھروں میں گیس نہیں ہوتی، پبلک اکائونٹس کمیٹی پر اگر اعتراض ہے تو کم از کم دوسری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوام سے گھروں کی چھتیں چھینی جارہی ہیں جبکہ روزگار ختم ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں صرف ایک دوسرے پر الزام لگائے جا رہے ہیں ۔ کراچی میں صبح کے وقت گھروں میں گیس نہیں ہوتی اور پانی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سنجیدگی کے ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے تاکہ عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکال سکیں۔ اقبال محمد علی نے کہا کہ تین ماہ سے صرف پبلک اکائونٹس کمیٹی کی وجہ سے دوسری کمیٹیاں بھی نہیں بنائی گئیں جو درست نہیں۔ اپوزیشن سمیت سب کو ملک و عوام کی فلاح کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے اورقائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں