بجلی کے نظام کی بہتری، ایشائی ترقیاتی بینک سے 28 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور حکومت میں 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا قرض اور گرانٹ معاہدہ طے پاگیا۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایک تقریب کے دوران اے ڈی بی پاکستان کے ڈائریکٹر ڑیاؤہونگ یانگ اور سیکریٹری برائے معاشی امور نور احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ژیاؤہونگ یانگ کے مطابق ’اس منصوبے سے عوام کو محفوظ اور دیرپا بجلی مہیا ہوگی تاکہ عوام اپنی پیداوار اور معیشت میں حصہ داری جاری رکھ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی حکومت اور نجی شعبوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی پاور سپلائی چین کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے جس میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بڑھانا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم ایف ایف کا مقصد پاکستان میں مضبوط، موثر، ماحول دوست ترسیلی نظام قائم کرنا ہے۔

ایم ایف ایف کے اس حصے میں اے ڈی بی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو ملک کی 1150 میگا واٹ کی بجلی کی مانگ کو موثر اور انداز میں پورا کرنے کیلئے 28 کروڑ ڈالر کے قرض اور 40 لاکھ ڈالر کا گرانٹ فراہم کرے گی۔مقاصد حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے لوڈ سینٹرز سے آب و ہوا پر محیط ترسیلی نظام اور ہائی لیول ٹیکنالوجیز لگائی جائیں گی ،ْبجلی کی ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر گرڈ سے منسلک توانائی اسٹوریج سسٹم بھی شامل ہوگا جو این ٹی ڈی سی کو بجلی کی ترسیل کو قومی معیار کے مطابق لانے پر مدد فراہم کرے گا ،ْاس کے ذریعے این ٹی ڈی سی کی قابل تجدید توانائی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں