سندھ میں سی این جی اور گھریلو گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے، پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کو 70 فیصد گیس دینے والے صوبہ کی گیس بند ہے، سندھ میں سی این جی اور گھریلو گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکطرفہ احتساب کا عمل شروع ہے۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نیب میں خواجہ آصف کے خلاف درخواست گزار ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اب خواجہ آصف کی گرفتاری کا وقت ہے، انہیں کیسے معلوم ہے کہ خواجہ آصف کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دراصل معاشی صورتحال سمیت دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے۔ ناز بلوچ نے کہا کہ سندھ 70 فیصد قدرتی گیس دینے والا صوبہ ہے، اس کو گیس کی فراہمی بند کرنا غلط ہے۔ سی این جی کی بندش اور گھریلو گیس کی لوڈشیڈنگ کرنا صوبہ کے ساتھ زیادتی ہے، اسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں