وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس

وزارتوں کی گذشتہ سو دنوں میں کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:20

ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعظم آفس بنی گالا میں ہوا۔ اجلاس میں شفقت محمود ،مراد سعید زلفی بخاری،میاں محمد سومرو،علی محمد خان ، خسرو بختیار،محمد خان مہر ،نعیم الحق ،افتخار درانی،اور دیگر شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں اور محکموں نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

دس مختلف وزارتوں کی گذشتہ سو دنوں میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔۔ وزارتوں کی جانب سے مستقبل کے پلان اور اس پر عمل درامد کے لیے لائحہ عمل وزیر اعظم کو پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے حوالے سے وزارتوں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور انکے مثبت اثرات پر بھی بریفننگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں دس مختلف وزارتوں کی گذشتہ سو دنوں میں کارکردگی وزیر اعظم کو پیش کی گئی ۔ وزارت منصوبہ بندی پوسٹل نجکاری ڈویڑن اور ایف بی آر کی کارگردی کے علاوہ انسداد منشیات اور نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن کی جانب سے بھی وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی گئی ۔وزارت اوور سیز ،،پارلیمانی امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی وزاتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی گئی ۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے زلفی بخاری نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔وزارت سمندر پار پاکستانیزکی جانب سے شروع کیئے جانے والے منصوبوں پر وزیر اعظم نے اظہار اطمینان کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں