سانحہ ساہیوال کی تحقیقات بلا تفریق ہونی چاہئے، پنجاب حکومت واقعہ پر جلد از جلد اپنا ردعمل دے، طارق بشیر چیمہ

وزارت ہائوسنگ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نیا پاکستان منصوبے پر کام کررہی ہے، وزیراعظم دورہ قطر کے بعد منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، صحافیوں سے گفتگو

پیر 21 جنوری 2019 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات بلا تفریق ہونی چاہئے، پنجاب حکومت واقعہ پر جلد از جلد اپنا ردعمل دے، انصاف قوم کی توقع کے مطابق ملنا چاہئے، وزارت ہائوسنگ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نیا پاکستان منصوبے پر کام کررہی ہے، وزیراعظم دورہ قطر کے بعد منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات بلا تفریق ہونی چاہئے، بلا جواز فائرنگ زیادتی والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس واقعہ پر جلد از جلد اپنا ردعمل دے اور قوم کو توقع کے مطابق انصاف ملنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے، اس لئے فوجی عدالتوں کو توسیع ملنی چاہئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت ہائوسنگ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نیا پاکستان منصوبے پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم دورہ قطر کے بعد نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کے اپنے بہت سے مسائل ہیں، حکومت ان کے مطالبات کو تسلیم کرے یا پھر ان کو عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں