وفا قی پولیس کی کارروائی، جر ائم میں ملوث12ملزمان گرفتار، قبضہ سے چرس ، شراب اور اسلحہ برآمد

پیر 18 فروری 2019 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں،جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھر پو رکر یک ڈائون کیا جا ئے ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں نون پولیس نے ملزم اسما عیل سے 1کلو 180گر ام چرس بر آمد کر لی ، سی آئی اے پولیس نے ملزم شمعون مسیح سے 150لیٹر الکو حل بر آمد کرلی ، کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم ارشد سے 60لیٹر شراب بر آمدکر لی ، شہزاد ٹا ئو ن پولیس نے ملزم شریف گل سے 520گر ام چر س بر آمد کرلی ،جبکہ ملزمان ذوالفقار احمد اور طا ر ق حسین سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، کھنہ پولیس نے ملزم محمد محسن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، شالیمار پولیس نے دو گرفتار ملزمان محمد طا رق اور انتظار کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا، تر نو ل پولیس نے ملزم شیر از سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا ، جبکہ بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر نے پر ملزم عالم خان کو گرفتار کر لیا ،اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے تھا نہ رمنا کے کا ر چوری کے مقدمہ میں عدالتی اشتہا ری بخت منیر جا ن ولد میا ں با دشاہ سکنہ ضلع مردان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ بادوقار الدین سید نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر اشت نہیں کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد پو لیس ایسے عنا صر کا قلع قمع کر ے گی۔ انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایا ت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث افراد کے خلاف بھر پو ر کر یک ڈائون کر یں ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، انہو ںنے کہاکہ وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے داخلی و خا رجی راستو ں سمیت تما م علا قوں میں سخت چیکنگ کی جا ئے مشکو ک و مشتبہ افراد پر کڑ ی نظر رکھی جا ئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں