سری لنکا،نیوزی لینڈ میں دہشتگردی،مذہبی ،نسلی اور علاقائی انتہاپسندسوچ کانتیجہ ہیں،سیدزیشان نقوی

مساجد ،چرچز،عبادت گاہوں پرخودکش حملے ،قتل وغارت قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہیں،دہشتگردی کی حالیہ لہرامن کی کوششوں میں چیلنج ہے،ڈپٹی میئر اسلام آباد

بدھ 24 اپریل 2019 20:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی میئر فیڈرل کپیٹل اسلام آباد سید زیشان علی نقوی نے کہاہے کہ سری لنکا،نیوزی لینڈ پیرس خود کش حملے ، دھماکے، دہشتگردی، مذہبی ، نسلی اورعلاقائی انتہاپسندسوچ کا نتیجہ ہیں،مساجد،چرچز،عبادت گاہوں پر خودکش حملے،قتل و غارت قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہیں،دہشتگردی کی حالیہ لہر عالمی امن کی کوششوں میں چیلنج ہے جس کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز رنگ و نسل ،مذہب متحد ہو کر کوشش کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی میں بہتر نتائج کیلئے مذہب ،فرقہ ،رنگ،نسل،علاقائی اور سماجی تفریق کی بنیاد پر تقسیم کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے پیداواری مکالمہ او رقبولیت کی سوچ عام کرناہوگی،بحیثت انان ایک دوسرے کے احترام کے فلسفے پر عمل امن کے سفر کو آسان اور مختصر کرے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر اسلام آباد زیشان نقوی نے مزید کہاکہ کوئٹہ میں14بے گناہ افرادکودہشتگردی کا نشانہ بنایاگیا ،پوری قوم اس واقعہ پر سوگوار ہے،اس انانیت سوز واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا اور ایسی کارروائیاں کرنے سے مسلمانوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، کوئٹہ میں معصوم افراد کی شہادت پر پورے ملک میںہر آنکھ اشکبار ہے اور دشمن کے عزائم ناکام ہونگے،دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی ناکام کوشش کررہاہے۔ڈپٹی میئر اسلام آباد زیشان نقوی نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی انکوائری کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے تاکہ آئندہ ایسی دہشت گردی کی کارروائیوں کاخاتمہ ہوسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں