ممتاز اردوشاعرہ ادا جعفری کا 95واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

بدھ 21 اگست 2019 12:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) اردوشاعرہ ادا جعفری کا 95واں یوم پیدائش کل 22اگست بروز جمعرات کو منایا جائے گا۔22 اگست 1924ء کو بدیوںبھارت میں پیدا ہونے والی ادا جعفری کا اصل نام عزیز جہاں تھا۔ انہوں نے 12 برس کی عمر میں شعر کہنے شروع کر دیئے تھے۔ ان کے شوہر نورالحسن بھارتی حکومت میں اعلی افسر تھے لیکن تقسیم ہند کے بعد ادا جعفری اپنے شوہر کے ساتھ کراچی آگئیں۔

اردو ادب کی تاریخ میں انہیں ممتاز مقام حاصل ہے۔ انہیں نہ صرف پاکستان رائٹرز گلڈحکومت پاکستان کی طرف سے ایوارڈ ملے بلکہ شمالی امریکہ اور یورپ میں بھی ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ایوارڈز نے نوازاگیا۔ انہوں نے جدید آرٹ میں حصہ لیا ۔ 1950ء میں ادا جعفری کی اردو شاعری کو تسلیم کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ادا جعفری کی شاعری میں خواتین کے حقوق اور ان کی پامالی کی بات کی جاتی ہے ۔

ان کا اصل میدان غزل تھا لیکن انہوں نے آزاد نظمیں بھی لکھیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے اردو ہائیکو میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔1950ء میں ان کا پہلا شاعری مجموعہ میں ساز ڈھونڈتی رہی شائع ہوا۔1967ء میںانہیں ان کے دوسرے شاعری مجموعے شہر درد پرپاکستان رائٹرز گلڈکی طرف سے آدم جی ادبی ایوارڈ دیا گیا ۔1981ء میں حکومت پاکستان نے اردو ادب کیلئے ان کی بے پایاں خدمات پر انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا ۔

1984ء میں اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف انہیں بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق ایوارڈ دیا گیا ۔پھر انہیں 1997ء میں قائداعظم ادبی ایوارڈکا حقدار ٹھہرایا گیا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 2002ء میںتمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔ادا جعفری12مارچ 2015ء کو 90 برس کی عمرمیں مختصر علالت کے بعد عالم جاوداں کو سدھار گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں