کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے 22 دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد پہنچیں گے، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے 22 دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد پہنچیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یو نین کو نسل سہالہ کے تحت منعقدہ رابطہ عوام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا کہ 22 دسمبر کو اہل اسلام آباد ملی اورایمانی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے کشمیر مارچ میں شرکت کر یں تاکہ سر حد کے اٴْس پار رہنے والوں کو پیغام دیا جا سکے کہ آزادی کی اس جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم اٴْن کے شانہ بشانہ ہے ، کشمیرگزشتہ چار ماہ سے کربلا بنا ہواہے۔ ہزاروں نوجوانوں کو اٹھا کر بھارتی جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری قیادت جیلوں اور گھروں میں قید ہے۔ سینکڑوں بچیوں کو اٹھا کر انہیں درندگی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کشمیری مائیں بہنیں بیٹیاں پکار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر کو ملک بھر میں لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں