رواں مالی سال: پہلی ششماہی میں تیل کے درآمدی بل 20 فیصد تک کم
پہلی ششماہی میں تیل کی درآمدات 6 ارب 14 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ 7 ارب 66 کروڑ ڈالر تھی ،وفاقی ادارہ برائے شماریات
پیر 20 جنوری 2020 21:31
(جاری ہے)
اگر رواں سال ہونے والی روپے کی قدر میں کمی کو دیکھیں تو اس کے باوجود تیل کی درآمد 2.75 فیصد کم رہی اور یہ گزشتہ سال کے 9سو 88 ارب روپے کے مقابلے میں 9 سو 62 ارب روپے دیکھنے میں آئی۔پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ایک چوتھائی کم ہوکر 3 ارب 40 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 59 کروڑ ڈالر کے تھی، اس کے علاوہ روپے کے لحاظ سے خام تیل کی درآمد 8.07 فیصد کی کمی کے بعد 4 سو 6 ارب روپے ہوگئی۔
اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران خام تیل کا درآمدی بل 27 فیصد کم ہوکر ایک ارب 77 کروڑ ڈالر رہا جو گذشتہ سال اسی عرصے کے 2 ارب 43 کروڑ ڈالر تھا، علاوہ ازیں روپے کے لحاظ سے خام تیل کی درآمد کی 11.4 فیصد کی کمی کے بعد 277 ارب ڈالر ہوگئی۔مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا درآمدی بل بھی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4.83 فیصد کی کمی سے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 70 کروڑ ارب ڈالر تھا تاہم روپے کے لحاظ سے ایل این جی کی درآمد 16 فیصد زائد 254 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال 220 ارب روپے تھی۔اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مقدار بھی 12.63 فیصد کم ہوکر 46 لاکھ ٹن ہوگئی، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران خام تیل کی درآمد کی مقدار میں 14.5 فیصد کمی واقع ہوئی جو 39 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 46 لاکھ ٹن تھی۔خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مقدار میں کمی اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک میں ٹرانسپورٹ اور دیگر معاشی سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ گذشتہ سال کے مقابلے میں مقامی آئل ریفائنریوں کے کم استعمال کا بھی اشارہ دیتی ہے جس کے نتیجے میں ان کا نفع متاثر ہوا ہوگا۔دوسری جانب مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمد تقریبا 34 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہوگئی تاہم اس کی محدود مقدار کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں بڑے پیمانے پر آنے والی کمی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔تاہم پٹرولیم گروپس میں دیگر مصنوعات کی درآمد میں 69 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔خیال رہے کہ پیداوار کے حوالے سے پی بی ایس کا ڈیٹا عام طور پر تقریباً 2مہینوں کے وقفے کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے تاہم 5ماہ کے صنعتی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 11 پیٹرولیم مصنوعات میں سے 10 کی پیداوار میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار