ٹڈی دل ملک کی زراعت کو برباد کر رہی ہے، نالائق حکومت سو رہی ہے ،پلوشہ خان

ہفتہ 25 جنوری 2020 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ٹڈی دل ملک کی زراعت کو برباد کر رہی ہے مگر نالائق حکومت اقتدار کے نشے میں میٹھی نیند سو رہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اسمبلی میں ٹڈی دل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ ملکی زراعت کو ٹڈی دل کے حملے سے بچانے کے لئے ملک میں سپرے کروایا جائے مگر نالائق حکومت نے صدر آصف علی زرداری سے بغض کی وجہ سے اس بات پر کوئی توجہ نہیں دی۔

(جاری ہے)

پلوشہ خان نے کہا کہ ٹڈی دل نے جب سندھ کی زراعت پر حملہ کیا تو وفاقی حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی کیونکہ سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد بلوچستان اور پنجاب میں ٹڈی دل تباہی مچا رہی ہے مگر عوام دشمن حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کی حکومت تو ختم ہونے والی ہے اس لئے آنے والی حکومت زراعت کی تباہی کا سامنا کرے۔ پلوشہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں میں فضائی سپرے کرایا جائے اور متاثرین کو مالی معاوضہ اد کیا جائے تاکہ کسان معاشی سونامی کے اثرات سے بچ سکیں۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں