زلمی فاؤنڈیشن کی طرف سے افغان مہاجر کیمپ کے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم

منگل 31 مارچ 2020 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یو این ایچ سی آر کے یوتھ سفیر اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ زلمی فاؤنڈیشن نے اپنی ٹیم کو کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں افغان مہاجر کیمپ کے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کیلئے بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں راشن خیبر باڑہ میں ضرورت مندوں میں بھی تقسیم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں