اسلام آباد، سی ڈی اے نے متعددبڑے ترقیاتی منصوبوں پرکام کا آغاز کردیا ہے

22تعلیمی اداروں میں اضافی کمروں کی تعمیر،ایکسپریس وے پر نصب قائداعظم کی یادگار پورٹریٹ کی بحالی،آئی جے پی روڈ کی تعمیر نو سمیت دیگر اہم اور بڑے منصوبوں کی منظوری

منگل 27 اکتوبر 2020 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی ای)نے شہر میں متعددبڑے ترقیاتی منصوبوں پرکام کا آغاز کردیا ہے۔اس ضمن میں وزیر اعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت 22تعلیمی اداروں میں اضافی کمروں کی تعمیر،ایکسپریس وے پر نصب قائداعظم کی یادگار پورٹریٹ کی بحالی،آئی جے پی روڈ کی تعمیر نو سمیت دیگر اہم اور بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزکورہ منصوبوں کی منطوری گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDA-DWP )کی 49ویں اجلاس میں دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز( سی ڈی ای) کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 6 مختلف منصوبوں اور سکیموں کی منظوری دے دی گئی ہے، اجلاس میں پانچ منصوبوں کے پی سی ون اور ایک منصوبے کے پی سی ٹو کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جن سکیموں اور منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں آئی جے پرنسپل روڈ اسلام آباد کی تعمیر نو اور کشادہ کرنا ،خیابان سہروردی اور سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے ساتھ سیونتھ ایونیو کے انٹرسیکشن پر واقع متبادل سٹرک کی سہولت مہیا کرنا،مشرقی بائی پاس اسلام آباد کی فزیبلٹی اور مشاورتی سٹڈی ،شکرپڑیاں زون تھری اسلام آباد کے فیز ٹو کیلئے کثیر المقاصد پریڈ گراؤنڈ کی تعمیر نو،اسلام آباد کے 22 سکولوں میں وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت اضافی کمروں کی تعمیر اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری پوٹریٹ کی بحالی اور ازسرنو تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی وترقی،وزارت مواصلات کے حکام سمیت فنانس ڈویڑن ،وزارت داخلہ کے نمائندوں۔مشیروں اور جوائنٹ سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی،اجلاس سی ڈی اے کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چیئرمین کی زیر صدارت چیئرمین سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ *** 27-10-20/--416 #h# Oسی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس ۷قائد اعظم محمد علی جناح کے ایکسپریس وے پر یادگار پوٹریٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے نئے فیچر شامل کرنے کا فیصلہ #/h#\ ٪اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایکسپریس وے پر لگے،یادگار پوٹریٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے نئے فیچر شامل کئے جائیں گے اس پر پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے منگل کے روز سی ڈی اے کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر لگے قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری پوٹریٹ کو مزید بہتر کیا جائے اور اس کیلئے 2ایم ایم کی لوہے کی چادر استعمال کی جائے اس پوٹریٹ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 59 فٹ ہوگی اور اس میں نئے فیچر شامل کئے جائیں گے اس پر لکھے گئے اتحاد،ایمان،،تنظیم میں قلعہ روہتاس کے فیچر شامل کئے جائیں گے قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری پوٹریٹ کو۔

محفوظ رکھنے کیلئے وال بھی بنائی جائے گی تاکہ اس کو کوئی نقصان نہ پہنچے ،اس یادگاری پوٹریٹ کی نئے سرے بحالی پر پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے، قائد اعظم محمد علی جناح کی یادگار رواں سال ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا اور پوٹریٹ گر گیا تھا اور اب اس کو مضبوط بنانے کے لوہے اچھی چادر استعمال کی جا رہی ہے اور اس ارد گرد وال بھی لگائی جائے گی تاکہ اس کو پہلے سے مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں